محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے کافی دنوں سے کھانسی تھی جو ٹھیک نہیں ہورہی تھی دوائی بھی لی لیکن کوئی فرق نہیں پڑا ۔ پھر میں نے عبقری کے شمارے میں گُڑ اور ہلدی کا ٹوٹکہ پڑھا، تھوڑا سا گُڑ اور آدھا چمچ ہلدی لے کر اس کو پکانا ہے، پکا کے اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں اور اس کو صبح ، دوپہر، شام چوس لیں اس کے استعمال سے میری کھانسی ٹھیک ہوگئی اور میں آپ کو دعائیں دیتی ہوں۔ (یاسمین غوری، توحید ٹائون)