Search

محترم حکیم صاحب! السلام علیکم اللہ کریم کا میں شکرگزار ہوں جس نے اتنی ساری نعمتیں عطا کیں اور مجھے توفیق دی نماز پڑھنے کی‘ ذکر واذکار کی اب میں فرض عبادات کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات بھی ادا کرنے لگ گیا ہوں۔ یہ سب میرے رب کی خصوصی نعمت جو کہ آپ کے ساتھ اصلاحی تعلق کی بدولت ہے۔ آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق صبح و شام 3,3 تسبیحات پڑھ رہا ہوں اور قرآن پاک کی تلاوت بھی کررہا ہوں۔ اللہ تاحیات مجھے اس کا پابند رکھے ۔ محترم حکیم صاحب! میں نے آپ کی روحانی کلاس میں بھی شرکت کی تھی۔ اس میں آپ نے مسواک کے فائدے بتائے تھے۔ میں نے بھی گھر آکر اپنی جیب میں مسواک سجالی جس سے مجھے حیرت انگیز فائدے ہوئے۔ میرے رزق میں برکت ہوئی‘ میری کافی بیماریاں خاص کر پیٹ کی اس مسواک کی برکت سے اللہ نے صحیح کردیں۔ حکیم صاحب اب آپ کے ساتھ تعلق کے نتیجے میں جادوکا کوئی بھی وار ہم پر نہیں چلتا اور کوئی کچھ بھی ہمارے خلاف کرے مجھے وہ خود بخود صاف نظر آجاتا ہے۔میں گزشتہ 15 ماہ سے بیروزگار اور تنگدستی کی وجہ سے بہت پریشان تھا ہم بہن بھائیوں کے رشتے بھی نہیں ہورہے تھے جو کوئی دیکھنے آتا پسند کرنے کے بعد کچھ دن بعد انکار کردیتا۔ لیکن اب ہماری پریشانیاں کم ہورہی ہیں۔میرے دل میں آخرت بہتر کرنے کا شوق پیدا ہوگیا ہے اور دن بدن اس میں اضافہ ہورہا ہے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭