محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں چند مسائل سے بہت زیادہ پریشان تھی تو میرے بھائی جو پہلے سے باقاعدگی سے درس سنتے ہیں انہوں نے مجھے کہا کہ ہر جمعرات قبلہ حکیم صاحب کا درس ہوتا ہے تو اب میں تقریباً آٹھ ماہ سے درس میں شرکت کررہی ہوں اور محترم حکیم صاحب جب دعا ہوتی ہے تو جسم کیا روح تک سرشار ہوجاتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے سب سننے والوں کی ہر مشکل آسان ہوجائے گی۔محترم حکیم صاحب میرے جتنے مسائل تھے سب ایک ایک کرکے ایسے حل ہوئے کہ مجھے پتہ بھی نہ چلا۔میرے بیٹے کی شادی کے بعد طبیعت خراب ہوگئی۔ بہت علاج کرائے مگر الحمدللہ اب میرا بیٹا بالکل نارمل اور تندرست ہے۔(رخسانہ‘ لاہور)