Search

نکسیر کے لیے
کشتہ صدف مرواریدی یا کشتہ صدف سادہ دو یا تین رتی صبح نہار منہ گاجر کے مربہ میں رکھ کر کھائیں پہلی ہی خوراک سے خون بند ہو جائے گا ویسے پانچ یا سات دن استعمال کرلیں ساری عمر دوبارہ نکسیر نہیں پھوٹے گی۔ میرا بھائی یوکے میں رہتا ہے اسے نکسیر تھی اور گاڑی چلاتے ہوئے بیٹھے ہوئے اور سوئے ہوئے کو بھی ناک سے خون بہتا تھا اور بہت زیادہ خون بہتا تھا تین بار ڈاکٹروں نے ناک میں کیمرہ ڈال کر چیک اپ کیا انہیںکچھ پتہ نہیں چلا وہ گولیاں دے دیتے تھے اور خون بند نہیں ہوتا تھا میں نے اسے کشتہ صدف کی ڈبی بھیجی وہ اس نے سات دن کھائی ڈیڑھ سال گزر چکا ہے دوبارہ اسے خون نہیں آیا۔
بلغمی دمہ کے لیے
بڑی الائچی کے بیج ایک چھٹانک کو تمباکو کے پھول ایک پائو پانی میں کھرل کرکے چنے کے برابر گولیاں بناکر کوری ہانڈی میں بند کرکے چالیس دن روڑی میں دفن کریں اور دمہ کے مریض کو ایک گالی نیم گرم پانی سے دیں اگر الٹی آئے تو ٹھیک ورنہ ایک گھنٹہ بعد ایک گولی اور دے دیں الٹیاں آئیں گی اور تمام جمی ہوئی بلغم نکل کر سانس کی نالیاں صاف ہو جائیں گی یہ نسخہ میرے دوست نے اپنے والد کو بناکر دیا تھا اور الٹیوں کے ذریعہ اس کی بلغم نکل کر اس کی سانس صاف ہوگئی تھی اور بالکل تندرست ہوگیا تھا۔
کچھ خریدنے جائیں تو یہ پڑھ لیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بہن یوکے میں رہتی ہے اس نے ایک انگریزی سے گاڑی خریدی جو کہ انگریز نے اس کی قیمت انٹرنیٹ پر 3500پونڈ لگائی ہوئی تھی جب گاڑی لینے گئے ‘ اس نے ریٹ 3ہزار پونڈ لگایا‘تو پہلے وہ بہت ناراض ہوا پھر اس نے 3200 پونڈ میں دے دی‘ یہ سب سورئہ المومنون کی آخری چار آیات کی برکت سے ممکن ہوا۔اس نے جب بھی آزمائی کبھی مایوس نہیں ہوئی۔
گھروں سے لڑائی جھگڑا ہمیشہ کیلئے ختم
میری بہن نے محلے میں دو عورتوں کو انمول خزانہ دیا ان کے گھروں میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا ان کے گھروں میں سکون ہوگیا پڑھنے سے۔
غیرمسلم بچی اور بسم اللہ کے تعویذ سے شفایابی
ایک عیسائی عورت کی بچی بہت بیمار تھی ڈاکٹروں سے بہت علاج کروایا صحت یاب نہ ہوئی اسے بسم اللہ کا تعویذ پینے کے لیے دیا وہ صحت یاب ہوگئی۔(محمد طاہر، فیصل آباد)
ستر شفائیں کے استعمال سے نسوار چھوٹ گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں اپنا ایک ذاتی تجربہ لکھ رہا ہوں‘ میں تقریباً چالیس سال سے نسوار کا عادی تھا اور ایسا عادی کہ پندرہ روپے کا نسوار روزانہ استعمال کرتا تھا لیکن ایک دفعہ عبقری رسالہ میں پڑھا کے دواخانہ عبقری کی بنی ہوئی دوا ’’ستر شفائیں‘‘ اگر حسب طلب نسوار کی طرح رکھ لی جائے تونسوار سے جان چھوٹ سکتی ہے ‘ میں خود اپنی اس عادت سے بہت بیزار تھا‘ بہت مرتبہ چھوڑنے کی کوشش کی مگر چھوڑ نہ پایا۔ مگر جب سے ستر شفائیں کا استعمال شروع کیا ہے‘ نسوار کی طلب بالکل ہی ختم ہوگئی ہے۔ اب تک میں چار ڈبی ستر شفائیں استعمال کرچکا ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ میری صحت بھی پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہے او ر اس موذی نشہ سے جان بھی چھوٹ گئی ہے۔عبقری رسالہ سے ایک ٹوٹکہ جو میں کرتا رہتا ہوں بیت الخلاء سے فارغ ہونے کے بعد پائوں دھونا یہ ٹوٹکہ نزلہ زکام کیلئے بہت اکسیر ہے کوئی بھی آزما کر دیکھ لے۔(خان آبادخٹک، نوشہرہ)