محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کی خدمت میں ایک ٹوٹکہ پیش کررہا ہوں جو لو بلڈ پریشر کا بہترین علاج ہے۔ یہ ٹوٹکہ آزمودہ ہے‘ بہت مفید ہے افادہ عام کیلئے لکھ رہا ہوں۔ ھوالشافی:تیزپات30 گرام، چھوٹی الائچی 10گرام، خولنجان 30 گرام، دارچینی 20 گرام تمام ادویات کو چھان کر سفوف تیار کرلیں ‘صبح و شام دو چٹکی یہ سفوف تازہ پانی کے ہمراہ استعمال کریں اس سے نہ صرف لوبلڈپریشر کی شکایت دور ہو جائے گی بلکہ جن مریضوں کے لو بلڈپریشر کی وجہ سے ہاتھ پیپر ٹھنڈے ہوجاتے ہیں اور پیشانی پر ٹھنڈے پسینے اور گھبراہٹ ہوتی ہے ان کیلئےیہ سفوف نافع ہے (حافظ محمد طلحہ، حیدر آباد)