کھانسی نہ رک رہی ہوتو یہ ٹوٹکہ بھی آزمائیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ نے بہت کچھ دیا‘ قارئین لاجواب ٹوٹکے ‘ نسخہ جات اور وظائف اس رسالہ کے ذریعے ہم تک پہنچاتے ہیں‘ میرے پاس ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین کی نذر کرتی ہوں۔ ھوالشافی:اگر کسی کی کھانسی نہ رک رہی ہوتو دو سیب کے چھلکوں کو ڈیڑھ کپ پانی میں اتنا پکائیں کہ آدھا کپ رہ جائے‘ اس میں ایک چمچ شہد مکس کرکے پی لیں‘ اتنا گرم ہو جو پیا جاسکے‘ تین دن پینا ہے کھانسی کا نام و نشان بھی نہیں رہے گا۔ (ر،سیالکوٹ)