میری عمر 23 سال ہے میں سپورٹس مین ہوں فٹ بال کھیلنے سے ٹانگوں کی پنڈلیوں میں شدید درد ہوتا ہے۔ درد اندرونی جانب یا ہڈی کے وسط میں محسوس ہوتا ہے۔ میں کیلشیم لے چکا ہوں مختلف معجون بھی استعمال کیے مگر افاقہ نہیں ہوا۔ (مظہر حیات، وہاڑی)
مشورہ:میں حیران ہوں کہ وٹامن، دوائیاں، معجونیں اور شربت لینے کے باوجود آپ بدستور کمزور ہیں۔ اس عمر میں تو میلوں پیدل چلنے سے بھی ٹانگوں میں درد نہیں ہوتا۔ آپ کو دراصل وہم ہوگیا ہے کبھی زیادہ درد ہوتو دافع درد کی گولیاں کھالیا کیجئے اور بس۔ زیادہ سے زیادہ زیتون کے تیل کی مالش کرلیں۔ آپ کو کچھ نہیں ہوا دوائیاں اور معجونیں کھانی چھوڑ دیجئے۔