محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ عمل میں نے 2014ء جون کے شمارہ عبقری میں پڑھا تھا‘ آزمایا ‘ بے شک کوئی یقین کے ساتھ کرے تو ضرور اثر کرتا ہے۔ درد کیلئے اکسیر عمل ہے۔ اس رمضان قارئین ضرور آزمائیں!
اگر کوئی شخص ماہ رمضان میں جمعۃ الوداع کے دن نماز عصر سے سورج غروب تک اَلَمْ تَرَ اِلٰی رَبِّکَ کَیْفَ مَدَّ الظِّلَّ ۚ وَلَوْ شَآءَ لَجَعَلَہٗ سَاکِنًا ۚ ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَیْہِ دَلِیْلًا ﴿ۙفرقان۴۵﴾لکھ کر اپنے پاس رکھے جس وقت جسم کے کسی بھی حصہ میں درد ہو آپ اپنی درد والی جگہ پر باندھیں اور درج بالا آیت پڑھتے رہا کریں۔ جتنا بھی پرانا درد ہوگا۔ انشاء اللہ جاتا رہے گا اور چند دن میں درد کا سرے سے وجود ہی نہ رہے گا۔ ایسے اعمال دردوں کیلئے قاطع ہوتے ہیں۔ اس میں کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔یقین اور اعتماد شرط ہے۔(فہیم‘ لاہور)