محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!رمضان المبارک میں مئی میں آرہا ہے اور ان شاء اللہ جب یہ شمارہ آپ کے ہاتھوں میں ہوگا تو پہلا عشرہ چل رہا ہوگا‘ اس موسم میں سارا دن شدید دھوپ رہتی ہے اور دوران روزہ یہ دھوپ آپ کو بہت زیادہ پریشان کرسکتی ہے۔ میںقارئین عبقری کیلئے اپنا ایک آزمودہ مشروب لایا ہوں‘ یقیناً جو بھی سحری کے وقت
استعمال کرے گا سارا دن اسے نہ دھوپ ستائے گی نہ پیاس۔ ھوالشافی:حسب ضرورت آلوبخارا اور املی کو ہموزن لیکر پانی میں رات کو بھگودیں‘صبح املی کی گٹھلی نکال املی گرائنڈ کریں اور پکالیں۔ آلوبخارا بھی پیس لیں۔چھوٹا سا ٹکڑا ادرک‘ چند دانے پودینہ کے پتے‘ تھوڑی سی طباشیر ڈال کر گرائنڈ کرکے برف ڈال کر سحری کے وقت پی لیں‘ کبھی بھی
دھوپ نہیں لگے گی‘ رمضان المبارک کےعلاوہ بھی سخت گرمی خاص کر کے حبس کے دنوں میں صبح و شام ایک گلاس پی لیں‘ کبھی بھی موسم گرما کےامراض آپ کو نہ ہونگے‘ گرمی کی شدت‘ حدت‘ لُو آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ اس کے علاوہ ایک اور بالکل سادہ مگر بہت مفید ٹوٹکہ ہے اگر کوئی آلو بخارا‘ املی نہیں لے سکتا اور گرمی کے اثرات سے بھی بچنا چاہتا ہے تو اسے چاہیےابلے ہوئےچاولوں کا پانی (پچ) نکال کر برف‘ نمک‘ چینی ڈال کر پی لیں‘ اس سے بھی دھوپ اثر نہیں کرتی۔ (راحیلہ خان، سیالکوٹ)