رات کو مٹی کے پیالے میں 3 عدد انجیر کے دانے، 7 عدد کھجور گٹھلی نکال کر اور 11 عدد منقیٰ پانی میں یا دودھ میں بھگو کر کھلے آسمان میں کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں‘سحری کے دوران کھالیں‘ معدہ کوتقویت ملتی ہے‘ بھوک کم لگتی ہے اور سب سے بڑھ کراس سے نقاہت اور کمزوری نہیں ہوتی۔ اعصاب کوتقویت ملتی ہے‘ جسم میں فولاد بنتا ہے۔ معدہ کی آنتوں کی خشکی ختم ہوتی ہے۔دوران روزہ انسان بالکل فریش اور تازہ دم رہتا ہے۔ ضرور بنائیے اور دوسروں کو بھی بتائیے۔