محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر کروڑوں رحمتیں نچھاور فرمائے اور آپ کو دنیا اور آخرت کی ساری برکات‘ رحمتیں عطا فرمائے۔ آمین! میں اپنا آزمودہ ٹوٹکہ عبقری کی نذر کررہی ہوں‘ قارئین! مجھے ماہواری کا مسئلہ تھا‘ پہلے دن بہت زیادہ الٹیاں اور کمر‘ پیٹ میں درد رہتا تھا‘ بہت ادویات لیں مگر آرام نہ آیا۔ پھر ہماری رشتہ دار نے ایک ٹوٹکہ بتایا جو کہ درج ذیل ہے:۔ھوالشافی: ڈیڑھ کپ پانی لے کر اس میں ایک چمچ میتھرے کا ڈالیے اور پرانا گُڑ بھی تھوڑا سا ڈال لیجئے‘ پھر اس کو پکنے دیں‘جب ایک کپ رہ جائے تو کپ میں دو چمچ خالص دیسی گھی کے ڈال کر پکے ہوئے قہوہ کو کپ میں ڈال کر تین دن میں پی لیجئے۔ تین دن تک پانی میں بھی ہاتھ نہ ڈالیے۔ (ام امامہ‘ شیخوپورہ)