محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے‘ آمین!۔ ماہنامہ عبقری کیلئے کچھ ٹوٹکے بھیج رہی ہوں تاکہ لوگ مستفید ہو سکیں۔ چھائیوں اور غیرہموار جلد کیلئے: لیموں کے رس کو نکال کر آدھ گلاس پانی میں ملا کر پی لیں‘ باقی آدھے لیموں کو چھلکے سمیت صرف چند قطرے دودھ یا بالائی (تازہ) میں ملا کر چہرے پر لیپ کریں۔ اگر ا س محلول میں چٹکی بھر ہلدی بھی شامل کرلی جائے اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کرکے سادہ پانی سے چہرہ دھولیا جائے تو چونکادینے والے نتائج دیکھے جاسکتے ہیں۔دودھ میں تھورا سا عرق لیموں ڈال دیں‘ دودھ پھٹ جائے گا‘ اس سے کلینزنگ کریں۔مزید: زیتون کا تیل‘ بادام روغن اور کسٹر آئل ہم وزن لیکر بالوں میں لگائیں‘ بال ریشم کی طرح ملائم ہوجائیں گے اور گرنا بند ہوجائیں گے۔ بالوں کی افزائش بھی ہوگی۔ یہ دماغی ٹانک بھی ہے۔(تاج چیمہ‘ لاہور)