محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے اندرانجانا خوف اور ڈر تھا‘ اکیلے کمرے میں سو نہیں سکتی تھی‘ اگر کوئی کمرے میں نہ ہوتا تو وہاں جا نہیں سکتی تھی‘ اچانک لائٹ چلی جاتی تو میری اوپر والی سانس اوپر اور نیچے والی نیچے رہ جاتی‘ جسم پسینے سے شرابور ہوجاتا‘نجانے کیوں ہروقت احساس ہوتا کہ میرے پیچھے کوئی کھڑا ہے یا جب میں سورہی ہوں تو میرے سرہانے کوئی کھڑا ہے اور ابھی میری گردن دبا دے گا۔ بیٹھے بیٹھے اچانک لگتا کہ میرے آگے سے یا پیچھے سے کوئی گزر کر گیا ہے۔ پھر ہمارے گھر میرے ابو ایک دن ماہنامہ عبقری لے آئے‘ میں نے جب پڑھا تو مجھے اس میں اپنی اس انوکھی بیماری کا حل نظر آیا‘ میں نے اس میں دی گئی ماہنامہ روحانی محفل بتائے گئے طریقے
سے پر کرنا شروع کردی۔ الحمدللہ! ابھی صرف چھ ماہ ہی بتائی گئی تاریخوں اور وقت پر ماہنامہ محفل گھر بیٹھ کر کی کہ میرے سارے وہم‘ وساوس‘ ڈر‘ خوف‘ چیخیں‘ کپکپاہٹ دور اور میں اب نارمل زندگی گزار رہی ہوں۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میرے کیسے حضرت حکیم صاحب آپ کا شکریہ ادا کروں۔ مجھے تو ایسے لگتا ہے کہ میں دنیا میں ہی اب آئی ہوں‘ مجھے نئی زندگی ملی ہے‘ میری پریشانیاں ختم ہورہی ہیں‘ زندگی میں سکون آگیا ہے۔ (عائشہ ناز‘ لاہور)