قارئین! یہ خاص عمل ایڈیٹر انچیف نے تسبیح خانہ لاہور میں جمعہ کے خطبہ کے دوران بتایا۔ واقعی جس جس نے بھی کیا اللہ تعالیٰ نے اسے اس کی امید سے زیادہ دیا۔ آپ بھی اس رمضان المبارک اور علاوہ رمضان اس عمل سے اپنی مرادیں پوری کرلیں۔عمل:جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد بیٹھ کر آیت الکرسی پڑھیں اور جب اذان مغرب کی ہو تو سجدے میںجائیںاور اللہ سے اپنی فریاد مانگتے رہیں، ایک جمعہ مانگیں، تین جمعے اس طرح مانگیں، ضرورت پڑے تو سات، چودہ اور اکیس جمعہ تک یہ عمل دہراکر دعا مانگتے رہیں، انشاء اللہ‘ اللہ ضرور دے گا۔(م۔ط‘ لاہور)