محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!درج ذیل ٹوٹکہ میں نے عبقری 2013ء کے رمضان ایڈیشن میں پڑھا تھا آج تک آزمارہے ہیں ‘ سارا رمضان پیاس بالکل نہیں لگتی۔سحری میں کھجور کا شربت(کھجور کا شربت بنانے کامکمل طریقہ صفحہ نمبر9 پر درج ہے) کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد صرف ایک گلاس پینا ہے اور کچھ دیربعد تھوڑی سی سبز چائے اور سبزالائچی کا قہوہ آدھ پیالی پینے سے سارا دن پیاس بالکل بھی محسوس نہیں ہوتی۔ گزشتہ چار سال سے آزمارہےہیں۔ (کاشف‘ چونیاں)