Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔رمضان المبارک آرہا ہے اور آبھی جون میں رہا ہے‘ عموماً رمضان المبارک میں روزہ دار نماز ظہر کے بعد سے ہی چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتے ہیں اور یہ چڑچڑاپن نماز عصر کے بعد تو اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے اور دیکھنے میں آیا ہے رمضان میں جھگڑے بھی زیادہ تر نماز عصر کے بعد ہی ہوتے ہیں اور بہت شدید ہوتے اور حیران کن بات چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہوتے ہیں۔ میرےپاس خود کا آزمودہ روحانی ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں اگر کسی کو بہت زیادہ غصہ آنا شروع ہوجائے تو وہ کو کثرت سے پڑھے۔ انشاء اللہ افطاری میں مشروب کا گلاس پینے تک اس کو غصہ نہیں آئے گا ۔
رشتہ نہیں آتا تو اب بے شمار آئیں گے: اگر کسی کا رشتہ نہ آتا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ عشاء کی نماز کے بعد جمعرات کی شب (بدھ کی رات) اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے بعد دعائے نور سات مرتبہ پڑھے اور یہ عمل سات دن تک کرے اگر سات دن میں اثر نہ ہو تو چودہ ورنہ اکیس دن میں لازمی رشتے آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ (م، مغل)