Search

حوض کوثر پر پانی پینا ہے! تیاری پکڑلیں
علامہ سخاوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاجو شخص یہ درود پاک پڑھے گا وہ آپﷺ کو خواب میں دیکھے گا‘ اسی طرح قیامت والے دن دیکھے گا کہ حضور ﷺ اس کی شفاعت فرمائیں گے اور وہ آپ ﷺ کے مبارک ہاتھوں سے حوض کوثر سے پانی پیے گا اور اللہ تعالیٰ اس کے بدن کو دوزخ پر حرام فرمادے گا۔ (انشاء اللہ)
روشن سورتیں: حدیث شریف میں آیا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ دو چہکتی ہوئی روشن سورتیں پڑھا کرو‘ ایک سورۂ بقرہ اور دوسری سورۂ آل عمران‘ اس لیے کہ یہ دونوں سورتیں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی گویا کہ دو سایہ فگن بادل ہیں‘ یا دو سائبان ہیں یا دو پر سے باندھے ہوئے پرندوں کی ٹکڑیاں ہیں‘ اپنے پڑھنے والوں کو بخشوانے کیلئے اللہ تعالیٰ سے جھگڑا کرتی ہیں۔ (معلمہ بنت محمد حنیف‘ گاؤں سیدھڑی)