محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا ذاتی تجربہ ہے کہ جسم کی کوئی بیماری ہو سورۂ تغابن اور سورۂ رحمٰن پڑھنے سے وہ بیماری دور ہوجاتی ہے۔ میں نے خود دانت درد‘ پیشاب کے قطرے‘ جسم کی گرمی‘ دل کی بے چینی کیلئے سورۂ رحمٰن اور سورۂ تغابن پڑھی مجھے لاجواب فائدہ ہوا۔ اب تو رمضان بھی آرہا ہے اس میں تو ویسے بھی اللہ کی رحمتیں‘ برکتیں بے بہا ہوتی ہیں اس میں تو اس کی تاثیر سترگنا زیادہ ہوجاتی ہے۔ کسی کوکوئی مسئلہ ہو‘ پریشانی ہو‘ الجھن ہو‘ کیسی ہی بیماری ہو صبح و شام شام تین تین مرتبہ یہ سورتیں پڑھیں اور سارا دن گھر میں اس کی تلاوت چلائیں‘ پھر کمال دیکھیں۔ (محمدفضل الرحمٰن‘ اسلام آباد)