Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بے شمار لوگوں کو میری خالہ نے لیکوریا کیلئے درج ذیل نسخہ بنا کر دیا اور دے رہی ہیں لوگ شفاء یاب ہورہے ہیں۔ ھوالشافی: عود پٹھانی دو تولے‘ کمرکس دو تولے‘ سفید موصلی ایک تولہ‘ گوند کیکر دو تولے‘ سب چیزیں الگ الگ کوٹ چھان لیں‘ پھر مکس کرکے رکھ لیں۔رات سوتے وقت دودھ کے ساتھ کھائیں۔ماہواری زیادہ ہوتی ہو تواس کیلئے: ھوالشافی: دیسی انار کے چھلکے آدھ پاؤ‘ جامن کی گٹھلیاں آدھ پاؤ‘ پھٹکڑی ایک تولہ کوٹ چھان کر مکس کرلیں۔ شربت انجبار کے ساتھ آدھا چمچ چائے والا صبح نہار منہ کھائیں۔ مجرب ہے۔یہ ٹوٹکے آزمودہ اور تیربہدف ہیں۔ بارہا خواتین نے آزمائے اور بہت خوب پائے۔ (خالد شمیم بوٹا)