محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں موجود ٹوٹکے اور وظائف سے ہمیں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ محترم حکیم صاحب! میری بڑی بہن کو جب امید لگی تو اس نے عبقری کے ایک سابقہ شمارے میں سورۂ یوسف کا پڑھا تھا کہ سورۂ یوسف لکھ کر گلے میں ڈالنی ہے (چمڑے کا تعویذ بنا کر) میں نے سورۂ یوسف لکھ کر اپنی بہن کو تعویذ بنوا کر دے دیا‘ اس نے وہ تعویذ گلے میں ڈال لیا‘ الحمدللہ اللہ پاک نے انتہائی خوبصورت بیٹا عطا کیا اور اس کا نام عبدالمنان رکھا اور خاص بات اس معصوم سے چھوٹے سے بچے کے منہ سے انتہائی خوشگوار خوشبو آتی ہے۔ (کرن)