محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جو شخص چاہے کہ اللہ پاک اس کو فرزند عطا فرمائیں تو دن میں کسی وقت سو مرتبہ سورۂ فجر (پارہ30) پڑھ لیں اور خلوص نیت سے دعا کریں‘ اللہ تعالیٰ اس کو مایوس نہیں فرمائیں گے۔ ہر ہفتہ کم از کم یہ عمل ضرور کرلیں۔ہر مشکل آسان: جو شخص چاہے کہ اس کی مشکل آسان ہو اور کام باآسانی تکمیل تک پہنچ جائیں تو وہ سورۂ فجر(پارہ30) کو باوضو ستر بار پڑھے‘ اللہ تعالیٰ اس کی ہر مشکل آسان فرمادیں گے۔ آزمودہ ہے۔ کسی کو بچھو نے ڈنک مارا ہے تو اس پر سورۂ انشقاق پڑھ کر دم کردیں‘ بچھو کا زہر زائل ہوجائیگا۔(بندہ خدا‘ واہ کینٹ)