محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک انتہائی کامیاب‘ نایاب اور آزمودہ چورن کا نسخہ ہے۔ یہ انتہائی تیربہدف ہے۔ اس کو استعمال کرنے سے موٹاپا ختم‘ قبض ختم‘ الٹی لگی ہے یا موشن دو سے تین خوراک سے آرام آجاتا ہے‘ بھوک بڑھاتا ہے اور معدے سے متعلق تمام امراض کیلئے انتہائی آزمودہ اور کامیاب ہے۔
ھوالشافی: پودینہ‘ زیرہ‘ کالی مرچ‘ لاہوری نمک‘ طباشیر‘ سوناپتی(مہندی کے پتوں کی طرح ہوتی ہے‘ پنسار سے عام مل جاتی ہے)‘ نوشادر‘ سونف‘ چھوٹی الائچی‘ دارچینی اور خشک مولی کا پاؤڈر تمام اشیاء پچاس پچاس گرام لے لیں۔ لیموں 250 گرام‘ پودینہ 250 گرام‘ ادرک آدھا کلو۔ ترکیب: تمام اشیاء کو پیس لیں اور یاد رہے بلینڈر سے نہیں پیسنا بلکہ سل وٹے یا کونڈی میں پیسنا ہے۔ لیجئے نایاب چورن تیار ہے۔ کھانے سے پہلے یا بعد ایک چمچ چائے والا تازہ پانی سے لیں۔ (طارق ٹیلر‘ کراچی)