Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آج ٹوپی والے برقعہ کے حیران کن کمالات کا تذکرہ کررہی ہوں۔ میں نے NTS فیز ٹو میں اپلائی کیا تھا اور ٹیسٹ والے دن ٹوپی والا برقعہ پہن کر گئی۔ ٹوپی والے برقعہ کی برکت سے میں پاس ہوگئی ہوں اور میرے سو میں سے 63 نمبر آئے ہیں۔ میری قارئین خواتین سٹودنٹس سے گزارش ہے کہ جس بھی سبجیکٹ کا امتحان ہوتو امتحان والے دن مکمل نقاب کرکے جائیں‘ سفر مکمل برقعہ میں گزاریں اور راستہ میں مسنون دعاؤں کا اہتمام کریں۔ امتحانی سنٹر میں پہنچ کر ٹوپی والا برقعہ اتار دیں اور بڑی سی چادر سے نقاب کرلیں‘ ورنہ ٹوپی والے برقعہ کے ساتھ آپ کو کوئی بیٹھنے نہیں دے گا۔ قارئین میں نے جس کسی کو بھی یہ ٹوٹکہ بتایا ہے اس کے پیپر بہت زبردست اور رزلٹ بہت شاندار آیا ہے۔ زندگی بھر کا معمول بنالیں تو امتحان میں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ شاید آپ کو یہ ٹوٹکہ پڑھ کر ہنسی بھی آئے مگر یہ ہے بڑے کام کا۔ (سمیرا‘ جہانیاں)