محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو‘ عبقری کو‘ آپ کی آل اولاد کو اور عبقری کے تمام پڑھنے اور درس سننے والوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور قیامت تک رحمتیں وبرکتیں‘ حفاظت اور عنایات جاری و ساری رکھے۔ محترم حکیم صاحب میں گناہوں میں ڈوبا ہوا تھا۔ آپ کا بہت نام سنا تھا‘ آپ کا رسالہ عبقری پڑھا‘ آپ کے درس سنے ان سب کا یہ اثر ہوا کہ زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آگئی ہیں‘ بہت مسنون دعائیں یاد کرچکا ہوں‘ اعمال کرتا ہوں‘ گانے سننا‘ فلمیں ڈرامے چھوڑ چکا ہوں۔ میوزک سے نفرت ہوچکی ہے‘ دعا مانگنے کا طریقہ پتہ چلا‘ بس اللہ سے مانگنا آگیا ہے‘ اللہ تعالیٰ سے اپنی سابقہ زندگی کے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں۔ میرے بہت سے گھریلو اور کاروباری مسائل تھے جو صرف درس سننے کی برکت سے اللہ نے حل فرمادئیے ہیں‘ گھر میں عجب بے سکونی رہتی تھی مگر اب ہروقت درس چلتا ہے اور سکون رہتا ہے۔ (م۔ب۔م)