صحابہ کرام ؓو اہل بیتؓ‘ اولیاء کرام اور بزرگان دین رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی خود کو اور اپنے اوقات کو رمضان کے قیمتی لمحات کیلئے فارغ کرلیتے تھے۔ رمضان کا پہلا عشرہ گزر چکا ہے‘باقی بچی قیمتی گھڑیوں‘ بابرکت لمحات‘ اصلاح نفس‘ تزکیہ باطن‘ اور اپنی زندگی سنوارنے والوں کیلئے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی صحبت اور زیرنگرانی تسبیح خانہ میں وقت گزارنے کا نادر موقع۔مزید رمضان المبارک کا روحانی دستر خوان‘ صبح و شام تک کے اعمال ۔ چند دن یا آخری عشرہ بھی قیام کی اجازت ہے۔ نوٹ: حسب موسم بستر ہمراہ لائیں‘ جوتا بند نہ لائیں تا کہ وضو کیلئے سہولت رہے۔ سحری اور افطاری کا مکمل اور بہترین انتظام ہوگا۔ چوبیس گھنٹے بلاتعطل بجلی کی فراہمی ہوگی۔نوٹ: اصل شناختی کارڈ اور فوٹوکاپی لازمی لائیں۔