Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا بٹوہ جس میں دو ہزار روپے اور بے شمار کاغذات تھے‘ گم ہوگیا۔ بہت پریشانی ہوئی۔ کاغذات اور اصلی شناختی کارڈ تھا‘ میں نے ہر نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھا۔ ٹھیک تیسرے دن جن صاحب کو ملا تھا وہ گھر پر دینے آگئے۔ الٹا معذرت خواہ تھے کہ دو دن آپ پریشان ہوئے ہوں گے۔ میری بائیک خراب تھی اس لیے نہ آسکا۔بٹوہ میں پیسے، کاغذات سب پورے تھے۔ خاص بات! بٹوہ میں مسواک بھی تھی۔ درج بالا اعمال سے میرا بٹوہ مجھے مل گیا جس کی امید بالکل بھی نہ رہی تھی۔ (محمدمحسن جگنو‘ لاہور)