Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دانت میں اکثر درد رہتا تھا‘ مجھے کسی نے درج ذیل ٹوٹکہ بتایا ‘ میں درج ذیل ٹوٹکہ روزانہ صبح وشام استعمال کرتا ہوں تو الحمدللہ! میرے دانتوں میں اب کبھی درد نہیں ہوا۔ ھوالشافی: امرود کے چند پتے لے کر تھوڑے سے پانی میں جوش دیں‘ اس میں سرخ پھٹکڑی کا ٹکڑا ڈال دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اسی پانی سے صبح و شام کلیاں کریں کبھی دانت خراب نہ ہوں گے اور نہ کبھی ان میں درد ہوگا۔ (تفسیر‘ کوہاٹ)