Search

یہ وظیفہ ہر طرح کی مشکلات کیلئے ہے‘ اس کو کرنے سے رزق میں برکت ہوجاتی ہے اور کاروبار بھی خوب ترقی کرتا ہے۔ اس وظیفہ کی برکت سے انسان حادثات سے بھی بچ جاتا ہے۔ یہ وظیفہ تمام بیماریوں کا علاج ہے‘ اس کو بروقت ہر پل وضو بے وضو پڑھنا ہے۔ پڑھنے کے بعد ہی آپ کو اس وظیفہ کی افادیت کاعلم ہوگا۔ یہ وظیفہ ہر قسم کی بندش اور جادو کا توڑ بھی ہے یقین شرط ہے‘ پھر اس کا کمال دیکھیں۔رزق میں برکت: اگر کسی کے رزق میں برکت نہ ہو یا پھر اس کا رزق کم ہوتو پھر وہ ہر فرض نماز کے بعد 41 مرتبہ یارزاق اول و آخر سات سات مرتبہ درودپاک پڑھ کردعا کریں۔ چند دنوں میں ہی اس پر رزق کی بارش شروع ہوجائے گی لیکن اس عمل کو جاری رکھنا ہے تاکہ رزق میں کمی نہ ہو۔دکان خوب چلے: باوضو حالت میں دکان پر جاکر سات مرتبہ سورۂ کوثر اپنی چیزوں پر دم کردیں تو خوب بکری ہوگی اور گاہک زیادہ آئیں گے‘ ہاتھوں ہاتھ چیز فروخت ہوجائے گی۔ اول و آخر تین تین مرتبہ درود پاک ضرور پڑھیں۔ (م۔ن۔ا، ملتان)