Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ اس رسالہ نے میری زندگی کی سب سے بڑی مشکل حل کردی ہے۔میری شادی کا بہت بڑا مسئلہ تھا‘ دعا کیلئے جگہ جگہ اپنے والدین کے ساتھ بھی گئی‘ جو جو کسی بزرگ نے بتایا وہ کیا مگر کچھ حاصل نہ ہوا‘ ایک دن عبقری میں چاول صدقہ کرنے عمل آیا کہ اپنے وزن کے برابر سستا ٹوٹا چاول لے کر اس میں سے ایک مٹھی چاول نکال کر اس کے ہر دانے پر اللہ الصمد پڑھنا ہے اور پھر اس مٹھی کو باقی چاولوں میں ملا کر اس صاف بہتے پانی میں جہاں مچھلی اور آبی جانور ہوںبہادیں۔ میں نے یہ عمل کیا اوران دنوں راوی میں کافی پانی تھا وہاں بہایا اور دو مرتبہ لاہور سے باہر جاکر ایک نہر میں چاول بہائے۔ صرف تین بار صدقہ دیا تو میری شادی خاندان میں ایسی جگہ ہوئی کہ میری سمجھ میں بالکل ہی نہ آیا کہ ایسی جگہ سے میری لیے رشتہ آسکتا ہے۔ میرے تمام گھر والے خوشی کے ساتھ حیران بھی تھے۔ یہ سب کیسے ہوا؟ یہ سب عبقری شائع ایک تحریر کی وجہ سے ہوا۔ اللہ آپ لوگوں کو اورزیادہ نیک کام کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔ آمین! (ش،ر)