Search

عمرو بن شاس اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ جو کہ اصحاب الحدیبیہ سے ہیں کہتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے ساتھ یمن گیا اس سفر میں انہوں نے میرے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا۔ چنانچہ میرے دل میں نفرت سی ہوگئی جب واپس آیا تو مسجد میں اس واقعہ کو بیان کردیا چنانچہ یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچی۔ ایک دن سویرے سویرے میں مسجد میں حاضر ہوا نبی کریم ﷺ کچھ ساتھیوں کے ساتھ تشریف فرما تھے جب آپ ﷺ نے مجھے دیکھا تو سخت غصے میں تھے یعنی ناراضگی سے دیکھا چنانچہ جب ہم بیٹھ گئے فرمایا: اے عمرو! اللہ کی قسم تو نے مجھے سخت تکلیف دی ہے میں نے عرض کیا: یارسول اللہ !ﷺ اللہ کی پناہ لیتا ہوں کہ آپ ﷺکو تکلیف دوں آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہاں‘‘ جس نے علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ) کو تکلیف دی اس نے مجھ کو تکلیف دی۔ (مسند احمد)