درس سے فیض پانے والے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں سول انجینئرنگ کا طالب علم ہوں۔میں کافی عرصہ ہر جمعرات کو درس روحانیت وامن سننے کیلئے تسبیح خانہ میں حاضر ہوتا ہوں۔ تسبیح خانہ میں مجھے میرا دوست ایک مرتبہ زبردستی لے کر آیا تھا‘ تب سے میں ہر جمعرات تسبیح خانہ میں حاضر ہوتا ہوں۔ماہنامہ عبقری بھی ہر ماہ لے کر پڑھتا ہوں۔ درس سننے کی برکت سے مجھے میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں۔ میں صبح گھر سےنکلتے ہوئے گھر سے نکلنے کی مسنون دعا‘ آخری چھ سورتیں اور گاڑی پرسوار ہونے کی مسنون دعا پڑھتا ہوں۔ درس سننے کی برکت سے میں نماز پڑھنے کا پابند ہوگیا ہوں‘ ہر نماز کے بعد آخری چھ سورتیں اور اذان پڑھتا ہوں۔ درس میں اپنے موبائل فون کارڈ میں اپ لوڈ کرکے تمام گھر والوں کو سناتا ہوں جس کی وجہ سے
ہمارے گھر میں بہت سکون آگیا ہے۔ بے چینی بے قراری ختم ہوتی جارہی ہے۔ درس کے بعد ہونے والے ذکر خاص کے بعد دعا میں اپنے ابو کے کاروبار کیلئے دعا کرتا ہوں جس کی برکت سے میرے ابو کا کاروبار دن بدن بہتر ہورہا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے آیۃ الکرسی‘ یاباعث یانور اور سانس روک کر تھوری دیر اللہ ھو کا ذکر کرتا ہوں۔ ہر وقت باوضو رہتا ہوں۔ پہلے میرا پڑھائی میں بالکل بھی دل نہیں لگتا تھا‘ ہروقت آوارہ گردی مگر اب میں خوب دل لگا کر پڑھتا ہوں۔ (زاہد علی‘ لاہور)