Search


جھٹکے لگنا: سارے بدن یا صرف دماغ میںسوتے یا جاگتے ہوئے جھٹکے لگتے ہوں تو پانی کے ایک کپ میں سونے کی انگوٹھی 21 مرتبہ گھمائیں پھر وہ پانی دن میں تین مرتبہ پلائیں‘ اکسیر ہے۔جھٹکے لگنا ختم ہوجائینگے۔(محمد یونس قادری‘ ٹنڈو آدم)۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک روحانی ٹوٹکہ جو کہ میری بیوی کا آزمایا ہوا ہے ۔میری بیوی کو کسی نے بتایا کہ دوران حمل دو نفل شکرانے کے پڑھ کر اور نام تجویز کرکے ایک صفحے پر لکھ کر قرآن مجید کھول کر پندرھویں پارے میں وہ صفحہ رکھ دیں۔ انشاء اللہ بیٹا پیدا ہوگا۔ میری بیوی نے تین مرتبہ ایسا کیا اللہ نے تین مرتبہ ہی بیٹا عطا کیا۔

(غلام نبی سومرو‘ سکھر)
عبقری میں ٹوٹکہ سیکشن کا قیام
اس کارخیر میں آپ بھی حصہ دار بنیں
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔