محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پریشانی ایک قسم کی روحانی بیماری ہے جب بھی کسی پر یہ کیفیت طاری ہو فوراً سورۂ اخلاص کی تلاوت شروع کیجئے‘ صبح کے وقت بعد نماز اپنی چھ جانب یعنی آگے پیچھے‘ دائیں بائیں‘ اوپر نیچے ایک ایک مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر پھونک دیں تو آپ کو تمام دن کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہوگی۔
(سید نور عالم‘ شویکی شریف)