رجب شعبان اور رمضان کی اہمیت کے بارے میں کسی اللہ والے نے کیا خوب کہا ہے کہ رجب کا مہینہ زمین تیار کرنے کا ہے یعنی جیسے ہم ہل چلاتے ہیں تاکہ زمین نرم ہوجائے اور شعبان کا مہینہ بیج بونے کا ہے یعنی جب دنیا میں کھیت میں ہل چلانے سے زمین نرم ہوتی ہے تو اس کے بعد فصل اگانے کیلئے بیج اس نرم زمین میں ڈالے جاتے ہیں اور رمضان کا مہینہ فصل کاٹنےکا ہے جس میں آپ نے جو کچھ بویا ہے‘ آپ اب وہ کاٹ سکتے ہیں کہ فصل اب بالکل تیار ہے۔اب میں آپ کو شعبان کے چند اعمال بھیج رہا ہوں جو کہ درج ذیل ہیں:۔گناہوں کی بخشش اور عمر میں برکت کیلئے: آپ ﷺ نے فرمایا جو میرا امتی شب برات میں دس رکعت نفل اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص گیارہ مرتبہ پڑھے تو اس کے گناہ معاف ہوں گے اور عمر میںبرکت ہوگی۔عذاب قبر سے نجات: چار رکعت نماز نفل پڑھیں‘ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ مزمل ایک ایک بار پڑھیں تو عذاب قبر سے انشاء اللہ نجات ملے گی۔کاروبار میں برکت کیلئے: دو رکعت نفل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی ایک بار اور سورۂ اخلاص پندرہ بار پڑھیں اور ترقی رزق کی دعا مانگیں۔100 رکعت نماز نفل کا ثواب: بارہ رکعت نفل‘ دو دو رکعات کرکے پڑھیں اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص پچاس مرتبہ پڑھیں تو سو رکعت پڑھنے کا انشاء اللہ ثواب ملے گا۔ (محمد نعیم اقبال‘ ملتان)۔