میں موذی جانوروں سے بچنے کیلئے ایک وظیفہ پڑھتا ہوں‘ موذی جانوروںسے بچنے کیلئے وہ یہ ہے کہ میری مسجد میں بچھو بہت ہوتے ہیں‘ گرمیوں میں تو سرعام گھومتے پھرتے ہیں۔ میں بہت خوفزدہ ہوتا تھا‘ رات کو ڈر کی وجہ سے نیند نہ آتی تھی۔پھر میں نے کسی کتاب میں لکھا ہوا پڑھا کہ سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ (الصفت79) پڑھنے سے انسان موذی جانوروں سے محفوظ رہتا ہے۔‘ میں رات کو جب بھی سوتا ہوں‘ 13 دفعہ پڑھ کر سوتا ہوں‘ الحمدللہ اب تک بچھو نے کوئی تکلیف نہیں دی‘ ایک دفعہ رات کو مجھے پیشاب آیا میں بستر سے اٹھ کر گیاجب واپس آیا تو دیکھا کہ میرے بستر پر دو خطرناک بچھو چل رہے ہیں مگر انہوں نے اس وظیفہ کی برکت سے مجھے کچھ نہ کہا۔ اکثر بچھو نظر آتے ہیں‘ بعض اوقات پاؤں کےنیچے بھی آجاتے ہیں مگرڈنک نہیں مارتے۔ میں یہ وظیفہ قارئین عبقری کو ہدیہ کررہاہوں۔ (محمد ایوب‘ ڈی جی خان)۔