محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو صحت و تندرستی کیساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے اور آپ کی نیکیوں کو خدمت خلق کو قبول فرمائے۔ جتنی عزت اور احترام میرے دل میں آپ کیلئے ہے میں الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ بس یہ سمجھ لیجئے کہ آپ کو اپنا روحانی باپ سمجھتی ہوں۔ آپ کے اور ہم سب کے’’عبقری‘‘ کیلئے میاں بیوی میں باہمی محبت کیلئے ایک وظیفہ دے رہی ہوں۔
میاں بیوی میں باہمی مخالفت ہو توجمعہ والے دن سورۂ جمعہ تین بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے دونوں وہ پانی پئیں‘ انشاء اللہ محبت پیدا ہوگی۔
میرا نام شائع مت کیجئے گا۔