Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ تقریباً دوسال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔اس میں موجود وظائف بڑے شوق سے کرتی ہوں اور اپنے بہت سےمسائل حل کرواتی ہوں۔ خاص کر روحانی محفل کی توکیا ہی بات ہے! ہر ماہ بڑے شوق و ذوق سے روحانی محفل گھرمیںکرتی ہوں۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہےجو بھی دعا کرتی ہوں قبول ہوتی ہے۔روحانی محفل کرکے بہت روحانی سکون ملتا ہے۔اس محفل کی وجہ سے میرے بہت سے گھریلو مسائل حل ہوئے ہیں اور

ہورہے ہیں۔ گھریلو جھگڑوں میں نمایاں کمی آئی ہے‘ گھر میں سکون آگیا ہے‘ رزق میں برکت آگئی ہے۔ کاروباری مشکلات کم ہورہی ہیں۔ (پوشیدہ‘ احمدپور شرقیہ)۔