میرے دونوں ہاتھوں پر خارش تھی‘ آپ کے رسالے میں ایک روحانی نسخہ عبقری دسمبر 2011ء میں چھپا تھا میں نےوہ آزمایا تو تیس برس پرانی خارش ٹھیک ہوگئی۔نسخہ یہ ہے کہبِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرْ ایک بار‘ اَمْ اَبْرَمُوْا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَ ﴿الزخرف۷۹﴾ ایک بار پڑھ کر شہادت کی انگلی سے لعاب لگاتا رہا‘ عرصہ تیس برس کی خارش ٹھیک ہوگئی ہے۔مزید وضو کرنے کے بعد تین گھونٹ پانی پینے سے 25 برس پرانی منہ اور گلے کی تکلیف ٹھیک ہوگئی۔(غلام احمد قادری‘ کراچی)۔