یہ روٹی معدے‘ جگر‘ آنتوں کی خرابی‘ کالے یرقان‘ مرض استسقاء میں مفید ہے۔ جلد کے بگڑے ہوئے امراض اور برص پھلبہری میں بھی مفید ہے۔
ھوالشافی: گندم کا آٹا ایک پیالی‘ بیسن تین پیالی‘ ہرادھنیا ایک گٹھی باریک کٹی‘ سرخ مرچ آدھا چمچہ‘ زیرہ سفید آدھا چمچ‘ پیاز ایک عدد۔سارے مصالحوں کو آٹے اور بیسن میں ملا کر حسب ضرورت پانی شامل کرکے گوندھ لیں۔ چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹیاں پکالیں۔ گھی سے چپڑ کر صبح ناشتے میں استعمال کریں۔
(ماسٹر محمد ایوب شاہد‘ تونسہ شریف)