پرانے بخار‘ معدے کی گرمی‘ معدے کا السر اور جن کو بھوک نہ لگتی ہو جس کو ہر سال ٹائیفائیڈ ہو‘ یا ہر دس پندرہ دن بعد بخار ہو‘ یہ نسخہ ہمارا خاندانی آزمودہ ہے۔ نسخہ ھوالشافی: آدھ پاؤ اجوائن پانی میں بھگو کر صبح گرائنڈر میں پانی سمیت پیس کر کپڑے سےاچھی طرح چھا ن کر پانی نکالیں اتنا پانی نکالیں کہ ڈیڑھ لیٹر والی بوتل بھر جائے‘ اس میں ایک پاؤ شکر ملا کر فریج میں رکھیں اور صبح نہار منہ آدھ کپ استعمال کریں۔ محترم حکیم صاحب! میرا جسم بہت بھاری ہے‘ آپ نے مجھے موٹاپا کورس استعمال کرنے کیلئے کہا تھا۔ اس کا ایک فوری فائدہ یہ ہوا کہ جب میں چلتی تھی تو میری پسلی کے نیچے بہت درد ہوتا تھا وہ بالکل ختم ہوگیا ہے۔ اب بھی کھارہی ہوں اور اس کا فائدہ محسوس ہورہا ہے۔
س۔ع، کامرہ اٹک