Search

رمضان میں بھوک پیاس ختم کرنے کیلئے بادام مقشر‘ گوند کتیرہ ہموزن لعاب اسپغول میں گولیاں بنائیں۔دوگولی سحری کے وقت اور دو افطاری کے بعد۔

گرمیوں کے شربت جگر ٹھار
زرشک دس تولہ‘بنفشہ دو تولہ‘ گل بنفشہ‘ پودینہ دو تولہ‘ منقیٰ دس تولہ‘ الائچی خورد دو تولہ‘ آلو بخارہ دس تولہ‘ املی دس تولہ‘ صندل سفیدایک تولہ‘ سرکہ انگوری چالیس تولہ‘ چینی تین کلو۔
سرکہ انگوری کے علاوہ سب چیزیں رات کو گرم پانی میں بھگودیں۔صبح کو اُبال کر چھان لیں‘ چینی اور سرکہ انگوری ڈال کر شربت تیار کریں۔ ایک گلاس پانی میں تین چمچ شربت ڈال کرصبح و شام استعمال کریں۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔
کایا پلٹ نسخہ: ہرمرض کی دوا: زیرہ سیاہ ایک پاؤ‘ مرچ سیاہ ایک پاؤ‘ سونف ایک پاؤ‘ سنامکی ایک پاؤ‘ شکرسرخ ایک پاؤ‘ سفوف بنا کر چھوٹا چمچہ غذا کے بعد استعمال کریں۔ نوٹ: سنامکی کو اچھی طرح صاف کریں ڈوڈی نکال لیں۔
دل کے مریض‘ خاص کمزوری کے مریضوں کیلئے ایک پاؤ بادام لے کر کوٹ کر تیل نکلنے کیلئے پیڑا بنا کر درمیان میں مرجان ایک تولہ رکھ دیں۔ 20 کلو اوپلے کی آگ دیں‘ نکال کر سفوف بنا کر ایک رتی مکھن میں ڈال کر استعمال کریں۔ (عبدالرحمٰن غازی ظاہری)۔