Search

عمل برائے بندش رزق دور کرنا

یہ بہت ہی عام ہورہا ہے کہ آج کے اس مشکل دور میں 80 فیصد ہر ایماندار شخص پریشان ہے‘ رزق کی فراخی اور تنگی اللہ نے اپنے قبضہ قدرت میں رکھی ہے۔مگر دنیا والے جادو ٹونے کے زور پر کسی کا رزق باندھ دیتے ہیں‘ یا کم کردیتے یا ختم کردینے یا چھین لینے کی کالک منہ پر مل لیتے ہیں۔
حالانکہ یہ بھی ممکن ہے کہ جب یہ بدبخت کسی کا رزق باندھنے کا قبیح عمل کررہے ہوں وہ واقعی متاثرہ شخص کیلئے تنگی ترشی کادور شروع ہونے کا ہو۔اب بہرحال تواس غریب پر اللہ کی طرف سے آرہی تھی درمیان اس دشمن دین نے کود کر الزام اپنے سر لے لیا اور خوامخواہ اپنی عاقبت برباد کرلی۔ (آخرت خراب کرلی) بہرحال اگر واقعی کس کا روزگار باندھ دیا گیا ہو تو درج ذیل عمل اس کے توڑ کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔عمل برائے بندش روزگار دور کرنا:روزانہ بعد نماز فجر اول وآخر درود شریف 101 مرتبہ پڑھیں اور درمیان میں سورۃ المزمل 18 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور دعا کریں پانی خود پئیں‘ گھر والوں کو پلائیں‘ گھر دکان دفتر (مقام روزگار) میں اس کے چھینٹے ماریں دھیان رہے کہ پانی زمین پر نہ گرے اور یہ عمل بلاناغہ 41 دن کریں۔

یرقان کا دیسی نسخہ

ھوالشافی: زرشک شیریں ڈیڑھ چھٹانک‘ مکودانہ ڈیڑھ چھٹانک‘ جڑ کاسنی ڈیڑھ چھٹانک‘ بیج کاسنی ڈیڑھ چھٹانک‘ آلوبخارا تین چھٹانک۔ طریقہ استعمال: آلو بخارے کے علاوہ تمام چیزوں کوہلکا کوٹ لیں سب چیزوں کو ملا کر سات پڑیا بنالیں۔  مٹی کے برتن میں روزانہ دو سیر پانی ڈال کر ایک پڑیا بھگودی جائے۔ اس پانی کو سارے دن میں استعمال کریں اور پھوک گرا دیں۔ پھر رات کو دوسری پڑیا بھگودیں۔ اس طرح سات روز تک روزانہ پڑیا بھگوئیں اور پانی استعمال کرتے رہیں۔ انشاء اللہ یرقان ٹھیک ہوجائیگا۔ اگر مزید ضرورت پڑے تو ایک دو ہفتہ پلا کر اس کے اگلا ہفتہ چھوڑ کر دوبارہ یہی عمل کریں۔  (عبقری جلد 4)۔