Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!گرمیوں کے موسم کی آمد آمد ہے اور اس موسم میں پھوڑے پھنسیوں سے لوگ پریشان رہتے ہیں اس سے بچنے کیلئے میں نے بزرگوں سے ایک ٹوٹکہ سنا ہے کہ تخم حیات جسے اردو میں پنیرڈوڈی کہتے ہیں تقریباً پانچ گرام ایک گلاس پانی میں شام کو ابال کر رکھ دیں اور صبح نہار منہ پی لیں تو اس سے خون صاف ہوجاتا ہے اور پت وغیرہ بھی نہیں نکلتی۔ اس نسخے کو مئی کے آخر تک استعمال سے بڑا فائدہ پہنچتا ہے۔ قارئین! اس نسخے کو میں نے خود آزمایا ہے مجھے بہت زیادہ فائدہ ہوا تو میں نے سوچا اور لوگوں کو بھی اس کے فوائد پہنچاؤں۔ (محمداسماعیل‘ میانوالی)۔