اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔
کتاب نمبر9: روحانی پاکیزگی: یہ کتاب نومبر 2009ء میں ادارہ علم وعرفان پبلشر نے چھاپی۔ یہ کتاب دراصل مختلف اکابر کے خطبات کا مجموعہ ہے‘ ہر خطبے کے آخر میں ان کا حوالہ اور جلد نمبر بہت اہتمام سے دیا گیا ہے۔ خطبات فقیر ‘اصلاحی خطبات‘ اصلاحی تقریریں ان کتابوں کے خطبات جو کے مخلوق خدا کو نفع دے سکتے ہیں اور اللہ کے فضل سے نفع ہوا ہے۔ آخر میں استفادہ کے عنوان سے باقاعدہ کتابوں کے حوالےاور کہاں چھپی‘ بہت وضاحت سے پیش کیے گئے ہیں۔ مندرجہ ذیل کتب استفادے میں درج ہیں۔ جنت کا آسان راستہ‘ بحوالہ اصلاحی تقریریں۔2۔ ترک گناہ‘ خطبات الرشید۔ 3۔گناہوں کے نقصانات‘ جلدنمبر 9 اور جلد نمبر 11۔ 4۔حلال رزق کی طلب‘ اصلاحی خطبات۔ 5۔ حرام کھانے کی نحوست‘ اصلاحی بیانات و رسائل۔6۔ شیطان کے ہتھکنڈے جلد نمبر 9‘ شرم و حیاء گناہوں کی نحوست جلد نمبر 10 تمام حوالہ جات خطبات فقیر۔الحمدللہ! کتاب کے آخر میں تمام حوالہ جات تحریر کیے گئے ہیں۔