Search

معدے کا مریض یہ روٹی ایک ہفتہ کھالے تو اس کے معدے کے تمام امراض ختم ہوجاتے ہیں اور نظام انہضام درست ہوجاتا ہے

اولاد نرینہ کیلئے خاص عمل
ہمارے خاندان میں جس عورت نے بھی یہ عمل کیا اللہ پاک نے اس کو بیٹے کی نعمت سے نوازا۔ عمل یہ ہے:۔
سورۂ مریم‘ سورۂ محمدؐ اور سورۂ یوسف ؑ ایک ایک مرتبہ پڑھ کے پانی کی بوتل پر دم کردیں اور عورت حمل کے پہلے یا دوسرے مہینے سے وہ پانی پیے اس بوتل سے پانی ختم نہ ہونے دیں بلکہ جیسے ہی پانی کم ہو اس میں اور پانی ڈال دیں۔ انشاء اللہ بیٹا پیدا ہوگا۔ (حنا رشید‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
لوز موشن کا عجیب نسخہ
سبز پودینہ دھوپ میں رکھ کر سُکھا لیں پھر اس کو پاؤڈر کریں اور آدھا چمچہ صبح و شام کھالیں اور اوپر سے پانی پی لیں اس سے لوز موشن ٹھیک ہوجاتے ہیں اور معدہ ٹھنڈا کردیتا ہے۔
سر کی خشکی دور کرنے کیلئے:سر کی خشکی دور کرنے کے لیے ایک پاؤدہی میںدو چمچ قطرے سرسوں کا تیل ڈال لیں اور سر پر لگالیں 2گھنٹے بعد سر دھولیں۔
فوڈپوائزن کیلئے:فوڈپوائزن کیلئے پیاز کا رس ایک چمچ پی لیں اس سے معدہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔ (سندس ملک‘ ٹیکسلا)
ہر بیماری سے شفاء کیلئے
اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ نَبِیًّا فِیْ الْاَنْبِیَآئِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰٓی رَسُوْلِنَا مُحَمَّدٍ فِیْ المُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ۔

یہ درود شریف شروع میں اور آخر تین تین مرتبہ پڑھے۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ یَاسَلَامُ۔ تین ہزار مرتبہ پڑھے اور مریض پر دم کریں یا پانی پر دم کرکے پلائیں۔ تین روز یا پانچ روز یا سات روز۔ انشاء اللہ بہت اچھے نتائج ملیں گے۔ (چوہدری منظور احمد‘ بہاولپور)
معدے کے امراض کیلئے
اگر کسی کا معدہ خراب رہتا ہو اور ہاضمے کا نظام بگڑ چکا ہو تو اس کیلئے 2 کچے سیبوں کا رس نکال کر اس میں ایک یا دو روٹیوں کا آٹا گوندھیں‘ اس میں نمک نہیں ملانا ‘ معدے کا مریض یہ روٹی ایک ہفتہ کھالے تو اس کے معدے کے تمام امراض ختم ہوجاتے ہیں اور نظام انہضام درست ہوجاتا ہے۔ (زاہد‘ کوئٹہ)