Search

شروع میں تو صرف تھری کلاس تک کو پڑھاتی تھی مگر اب عبقری نے میری بہت مدد کی اور ایک سال کے اندر اندر میری ترقی ہوگئی

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری عبقری سے ملاقات ایک سال قبل ہوئی یہ رسالہ بہت زبردست ہے۔ اسے میری امی اور بہنیں بھی بہت شوق سے پڑھتی ہیں اور جسے بھی میں نے عبقری پڑھنے کے لیے دیا اسے بھی یہ بہت دلچسپ اور بہت زبردست لگا اب وہ لوگ بھی باقاعدگی سے اسے ہر ماہ لیتے ہیں۔عبقری سے ہمارے گھریلو بہت سے مسائل ایسے حل ہوئے کہ ہم آج تک سوچ رہے ہیں کہ یہ سب کیسے ہوگیا؟ محترم حکیم صاحب ! میں شرعی پردہ کرتی ہوں اور مجھے پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے لیکن گھرکے اخراجات اس کی اجازت نہیں دیتے اسی وجہ سے میں نے ایک اچھے پرائیویٹ سکول میں ملازمت شروع کردی پھر میری تنخواہ کچھ بچوں میں‘ کچھ اپنی کتابوں میں‘ کچھ رکشے کے کرائے اور کچھ گھر میں خرچ ہوجاتی ‘اتنی رقم نہیں ہوتی تھی کہ میں کسی یونیورسٹی میں داخلہ لے سکوں۔ لیکن اب جب سے عبقری سے وظائف پڑھنے شروع کیے ہیں میری تنخواہ میں الحمدللہ بہت برکت ہے اور سارے اخراجات کے بعد بھی میری تنخواہ بچ جاتی ہے۔ جس ادارے میں میں پڑھاتی ہوں وہاں میں ریاضی کی ٹیچرہوں شروع میں تو صرف تھری کلاس تک کو پڑھاتی تھی مگر اب عبقری نے میری بہت مدد کی اور ایک سال کے اندر اندر میری ترقی ہوگئی اور اب میں آٹھویں کلاس کو ریاضی پڑھاتی ہوں۔
میری بڑی بہن نے عبقری اگست 2011ء میں سے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کے مضمون میں علامہ لاہوتی پراسراری کا بتایا ہوا دو نفل والا وظیفہ جس میں سورۂ اخلاص 101 دفعہ ہر رکعت میں پڑھنی ہے وہ یہ وظیفہ بھی پڑھتی ہے جس کی برکت سے اس کے جہیز کی کافی حد تک تیاری مکمل ہورہی ہے اور جو کمی بیشی ہے انشاء اللہ وہ بھی پوری ہوجائے گی۔