محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میں نے ماہنامہ عبقری جیسا رسالہ آج تک نہیں دیکھا‘ اس رسالے نے ہمارے اتنے مسائل حل کیے ہیں کہ اب تو ہمارا جیسے کوئی مسئلہ بچا ہی نہیں خاص کر روحانی محفل تو بہت ہی کمال کی چیز ہے‘ ہمیں جو بھی مسئلہ درپیش ہوتا ہے ہم اس کا تصورکرکے روحانی محفل کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ چند دنوں یا مہینے میں ہماری وہ مشکل ایسے حل کرتے ہیں کہ ہم حیران وپریشان ہوجاتے ہیں اور دل سے یہی صدا نکلتی ہے کہ عبقری تیرا شکریہ۔۔۔!!! (صغریٰ بی بی‘ ایبٹ آباد)