اس ما ہ کی روحانی محفل ،ما رچ کی 24 تاریخ کو پیر کے دن ہے ۔لہذادوپہر 2:00 بجے سے لیکر سہ پہر 4:32 کے درمیان کسی بھی وقت (غسل یا وضو کرنے کے بعد ) 40منٹ تک ” سورة الکو ثر “مع تسمیہ لا تعداد خلو ص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ پڑھیں کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے ۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر تصو ر کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہو رہا ہے اور مشکلات فوری حل ہو رہی ہیں۔ ٹھیک 40منٹ کے بعد دل و جا ن سے پوری امت ، عالم اسلام، اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کے لیے دعا کریں ۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں ۔ ہر جا ئز دعا قبول کر نا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں ۔ انشاءاللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہو ں گی ۔ ( نوٹ :) اگر کسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کر لیں تواجا زت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بنا سکتے ہیں ۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہو تا ہے او ر خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہو تا ہے۔ بے شمار لو گو ں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ممکن ہوئیں۔پھر لوگوں نے اپنی مر ادیں پوری ہونے پر خطو ط لکھے آپ بھی مرا د پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں ۔(فقیر محمد طارق محمود عفی اللہ عنہ )