Search

جانوروں میں دودھ کی بڑھوتری اگر کسی جا نور کا بیماری کی وجہ سے دودھ خشک ہو جائے تین روز تک پاﺅ بھر چنے کا آٹا لے کر گیا رہ مر تبہ الحمد شریف اور گیا رہ مر تبہ (سورة نحل آیت نمبر 66) کو ” وَاِنَّ لَکُم فِی الاَنعَامِ لَعِبرَةًط نُسقِیکُم مِّمَّا فِی بُطُو نِہ مِن م بَینِ فَر ثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًاسَآئِغًا لِّلشَّرِبِینَ“ پڑ ھ کر آٹے پر دم کر کے جانور کو کھلا ئے انشاءاللہ پہلے سے زیادہ دودھ دینے لگے گا۔ وسوسوں سے نجات جس کسی شخص کو شیطانی وسو سے بہت آتے ہو ں ، وہ اکیس (21 )مر تبہ صبح اور اکیس (21 ) مر تبہ عشاء کی نما ز کے بعد( سورة نحل کی آیت نمبر 99-100 ) کو پڑھے انشاءاللہ بہت جلد شیطانی وسوسے دفع ہوں گے۔آیتیں یہ ہیں ۔ اِنَّہ‘ لَیسَ لَہ‘ سُلطَان عَلَی الَّذِینَ اٰمَنُوا وَ عَلٰی رَبِّھِم یَتَوَکَّلُونَo اِنَّمَا سُلطٰنُہ‘ عَلَی الَّذِینَ یَتَوَلَّونَہ‘ وَالَّذِینَ ھُم بِہ مُشرِکُونَo ہر مرض سے نجات (سورة نحل کی آیت نمبر 128)ایک ہزار مر تبہ جس بیما ر کو پڑھ کر دم کیا جائے اگر مو ت اس وقت نہ ہو گی تو فوراً اسی دن مریض تندرست ہو جائے گا ۔ کم سے کم تین روز تک اس عمل کو کیا جا ئے ۔ اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِینَ اتَّقَووَّالَّذِینَ ھُم مُّحسِنُونَ o وصول الی اللہ ذاکر شاغلِ طالب حق اپنے چلہ کشی کے ایام میں ذیل کی آیت کو اکیس مر تبہ روزانہ پڑھے انشاءاللہ تعالیٰ بہت جلد وصول الی اللہ نصیب ہو کر معراج عروج کو پہنچے گا ۔ آیت یہ ہے سُبحٰنَ الَّذِیٓ اَسرٰی بِعَبدِہ لَیلًا مِّنَ المَسجِدِ الحَرَامِ اِلَی المَسجِدِ الاَقصَا الَّذِی بٰرَکنَا حَولَہ‘ لِنُرِیَہ‘ مِن اٰ یٰتِنَاط اِنَّہ‘ ھُوَ ا لسَّمِیعُ البَصِیَر o (سورة نحل آیت نمبر 1 ) رزق حلال میں ترقی رزق کی ترقی ما لِ حلا ل کی افرا ط اولا دکے زیا دہ ہونے کے لیے (سورة بنی اسرائیل آیت نمبر 20 )کا ایک ہز ار مر تبہ روزانہ پڑھنا اور پھر چا لیس روز تک ہر سال اس عمل کا ذکر کرنا نہا یت مجر ب ثابت ہو ا ہے ۔ کُلًّا نُّمِدُّ ھٰٓوُ لَآئِ وَ ھٰٓوُ لَآ ئِ مِن عَطَآ ئِ رَبِّکَ ط وَ مَا کَانَ عَطَآءُ رَبِّکَ مَحظُورًا (اطلا ع اس آیت کے پڑھنے میں کسی طر ح کا پرہیز نہیں ۔ یہ آیت جمالی ہے مگر جھو ٹ اور حرام کے لقمہ سے بچنا ضروری ہے ) نئے گھر یا گاﺅں میں نئے مکان میں جاتے وقت جب کوئی نئے شہر یا گا ﺅ ں یا نئے مکان میں جا ئے تین مر تبہ( سورة بنی اسرائیل آیت نمبر 80 )کو پڑھنے سے انشا ءاللہ کسی قسم کی تکلیف اور رنج نہ پہنچے گا اور ہر قسم کی عزت حاصل ہو گی ۔ آیت شریف یہ ہے رَبِّ اَدخِلنِی مُدخَلَ صِدقٍ وَّ اَخرِجنِی مُخرَجَ صِدقٍ وَّاجعَل لِّی مِن لَّدُنکَ سُلطٰنًانَّصِیرًا o ہر مرض کی شفایابی کے لیے سات مر تبہ کسی مر یض پر(سورة بنی اسرائیل آیت نمبر 82 )کا پڑھ کر دم کرناحکم الہٰی سے شفا دیتا ہے۔ ”وَنُنَزِّلُ مِنَ القُراٰنِ مَا ھُوَ شِفَآ ء وَّ رَحمَة لِّلمُو مِنِینَ وَلَا یَزِیدُ الظَّلِمِینَ اِلَّا خَسَارًا o