محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دیسی کریم حیرت انگیز اور کرشماتی رزلٹ دیتی ہےنہ صرف رنگ نکھار ہے بلکہ جھریاں، چھائیاں، داغ دھبے، دانے اور انکے نشانات بھی دور کرتی ہے۔ انتہائی اعلیٰ درجہ کی اینٹی بائیوٹک اوراینٹی سیپٹک ہے۔ اس کا مشاہدہ بندہ نے خود کیا۔ اس کے علاوہ اپنے بچے کے ختنے کرائے ختنے کا زخم خراب ہوگیا اور بہت زیادہ سوزش ہوگئی ڈاکٹر کو چیک کرایا ڈاکٹر نے کھانے کے لیے ایک مہنگی اینٹی بائیوٹک دی اور لگانے کے لیے بہت مہنگی کریم لکھ دی۔ وہ کریم کچھ دن لگائی لیکن اس سے کچھ خاص فرق نہ پڑا البتہ اس کا سائیڈ ایفیکٹ سامنے آیا کہ جیسے ہی جلد کسی چیز سے ٹکراتی زخمی ہو جاتی اور خون نکل آتا آخر سوچ بچار کے بعد دیسی کریم کو کھولا اور لگایا ۔ سبحان اللہ۔ پہلی بار لگانے سے فرق محسوس ہواکہ جیسے دیسی کریم پیپ کو کھا گئی ہو اور زخم بہت جلد خشک ہوگیا۔(امتیاز احمد)